5 اپریل، 2015، 4:38 PM

پاکستانی فضائی حدود میں دو مسافر طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے

پاکستانی فضائی حدود میں دو مسافر طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے

مہر نیوز/5 اپریل / 2015 ء : کمزور ریڈار فریکوئنسی کے باعث کویت اور سنگاپور کے مسافر طیارے پاکستانی فضائی حدود میں تصادم سے بال بال بچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کمزور ریڈار فریکوئنسی کے باعث کویت اور سنگاپور کے مسافر طیارے پاکستانی فضائی حدود میں تصادم سے بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق کویت ایئرویز کا طیارہ اسلام جارہا تھا جب کہ سنگاپور ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں کمزور ریڈار فریکوئنسی کے باعث دونوں طیارے گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے لیکن پائلٹس نے مہارت سے طیاروں کو حادثے سے بچا لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دونوں ایئر لائن کمپنیوں نے اپنی شکایات درج کرا دی ہیں جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

News ID 1852902

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha